لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد.تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت .تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، زیادتی، جائیداد اور چیک ڈس آنر کے 22مقدمات زیر بحث آئے.تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا.مدعی اکرام الحق نے بیٹیوں کے بازیابی جبکہ مدعی ندیم ڈبل مرڈر کیس کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوا،مدعیہ شاہدہ بیگم قتل، مدعی محمد ریاض اقدام قتل جبکہ سکندر علی ڈکیتی کے مقدمہ کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے.ڈاکٹر انوش مسعود نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کو وارننگ دی اور شوکاز نوٹس جاری کیے.دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد
Media Network Pakistan