لاہور(ایم این پی)ایس سی آئی اے ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو .آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،.تعلیمی اداروں کے گردونواح منشیات فروخت کرنے والے 2 ملزمان حسنین منظوراور خلیل گرفتار،ملزمان کو ناکہ بندی کرکے چارہ منڈی 82فٹ روڈ شاہدرہ لاہور سے منشیات افیون کل وزنی 37کلو 200گرام سمیت گرفتا ر کیا .ڈی ایس پی /این آئی یو رانا محمد اکرم کی سربراہی میں یونیورسٹیوں اور کالجز کے گردونواح منشیات فروخت کرنے والے گروہ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں- ملزمان لاہور کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے گردونواح میں سٹوڈنٹس کو منشیات فروخت کرتےتھے،گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ،عرصہ دراز سے منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث تھے،ملزمان کو انتھک محنت پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان حسنین منظوراور خلیل کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا، ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی،نوجوان نسل کی بربادی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے،آفتاب احمد پھلروان.
ایس پی سی آئی اے ساؤتھ کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد
Media Network Pakistan