اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاون کی کارروائی،

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاون کی کارروائی،موٹر سائیکل سنیچر و چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار.ملزمان سے 34 لاکھ روپے مالیت کی 33 موٹر سائیکلیں اور 1 رکشہ برآمد،گرفتار ملزمان میں سرغنہ رضوان علی ، محمد عمر اور محمد وارث شامل.ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چرانے میں ملوث تھے، ملزمان سے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کے متعدد مقدمات ٹریس، گھروں اور کمرشل مارکیٹس کے باہر کھڑی لاوارث وہیکل چراتے تھے، ملزمان کا اعتراف،ملزمان کو شب روز محنت،پیشہ ورانہ صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا اے وی ایل ایس اقبال ٹاون پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں