پنجاب میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر خاتون کی خودکشی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)جہانیاں میں بل ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی تو گھریلو حالات سے تنگ 4 بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔

شوہر قاسم کا کہنا ہے کہ بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے نہ تھےاور بچے 2 روز سے بھوکے تھے۔

جہانیاں کے علاقہ چک 114 دس آر کے رہائشی قاسم نے بتایا کہ وہ 4 بچوں کا باپ ہے اور 4 سو روپے دیہاڑی پر مزدوری کرتا ہے۔
اس نے بتایا کہ 10 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو گھر کی اشیاء فروخت کیں اور قرض لیکر بل ادا کیا لیکن ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے اہلکاروں نے بجلی بحال نہ کی، بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے بھی نہ تھے۔

شوہر نے کہا کہ گھر آیا تو بیوی حمنہ بجلی کی بندش اور بھوکے بچوں کی وجہ سے پریشان تھی، کام پر گیا تو اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اسے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں