بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، 60 سالہ شہری شہید

Media Network Pakistan

راولپنڈی(ایم این پی) بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے 60 سالہ شہری کو شہید کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین میں خوف ہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ سے 60 سالہ شہری غیاث شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف وزری کی، پاکستان سرحدوں پر امن کی حمایت کرتا ہے، پاکستان امن کی خواہش کے باوجود اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر کارروائی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں