Media Network Pakistan
کیلی فورنیا(ایم این پی) نامور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر اور ان کے شوہر سام اصغری کے درمیان 14 ماہ بعد علیحدگی ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ اصغری نے 41 سالہ گلوکارہ کی ذہنی صحت کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی اور دونوں کی ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سام اصغری نے برٹنی اسپیئر سے طلاق کا کیس داخل کرایا ہے جبکہ گلوکارہ اور ان کے شوہر کی طرف سے اس خبر پر کوئی باضابطہ بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
ایران نژاد امریکی ماڈل اور فٹنس ٹرینر سام اصغری کی گلوکارہ سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے گانے ’سلمبر پارٹی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
برٹنی اسپیئر کی اپنے والد کے خلاف حقوق ملکیت کے تاریخی مقدمے میں اصغری نے گلوکارہ کو بہت مدد فراہم کی تھی۔