Media Network Pakistan
راولپنڈی(ایم این پی)راولپنڈی میں 500 روپے کے ایزی لوڈ کے تنازع پر دکان دار نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں 500 روپے کا ایزی لوڈ کروانے کے مسئلے پر دکان دار اور 3 نوجوانوں میں جھگڑا ہوگیا۔ دکان دار نے نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 سالہ عبدالمحیظ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو سر میں گولیاں لگی ہیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔