ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن /پریس کانفرنس کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن /پریس کانفرنس.ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ارسلان زاہد کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار.انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملوث ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔مقتول شمس کے ملزم شہزاد کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے جس کا اسے رنج تھا،مقتول شمس ملزم شہزاد کا سابقہ محلے دار تھا جس وجہ سے اس نے کچھ عرصہ قبل اپناگھر بھی تبدیل کر لیا تھا،تعلقات بحال رہنے پر رات کے وقت گھر میں گھس کر شہزاد نے شمس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا،ملزم شہزاد قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیاگیا،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی، ارسلان زاہد

اپنا تبصرہ بھیجیں