Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر جنرل ہسپتال سے اغواءہونیوالا بچہ بحفاظت بازیاب.کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن ونگ پولیس کی کارروائی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بچے کی بحفاظت بازیابی کا حکم دیا تھا.3سالہ بچے کو برقعہ پوش خاتون جنرل ہسپتال سے اغواء کر کے ساتھ لے گئی تھی،انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت .بچے کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں سمیت مقامی کیمروں کی مدد لی گئی،بچے محمد احمدکو داتا صاحب دربار سے بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے سپرد کر دیا گیا،والدین کا بچی کی تلاش پر پولیس ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار،اغواء کار خاتون کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش۔