حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر تقریباً 20 روپے کا اضافہ

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) وفاقی حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 272.95 روپے ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ قیمتوں میں کم سے کم رد و بدل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں