Media Network Pakistan
لاہور (ایم این پی) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہر معیشت خرم شہزاد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم اگست سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔ خرم شہزاد نے بتایا کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے امکان ہے کہ یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہوں گی، بلکہ ممکن ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے ۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے اگلے 15 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات 12 بجے سے پہلے کیا جائے گا۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان سے قبل اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا۔