سی آئی اے کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)سی آئی اے کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ،اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب اور متعدد مقدمات،ہاؤس رابری،اور ڈکیتیوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو عبدالرحمان،فیاض اور طاہر ندیم ہلاک،پولیس ٹیم ملزمان کو گرفتار کرکے برائے ریکوری تاوان علاقہ تھانہ برکی لے جا رہی تھی.ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،.ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ملزم عبدالرحمان،فیاض اور طاہر ندیم زخمی ہوگئے،ملزمان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو راستے میں ہی دم توڑ گے،یاد رہے ہلاک ملزمان نے چند روز قبل تھانہ سول لائن کی حدود سے ڈیفنس کے رہائشی معروف بزنس مین کو اغواء کرکے کروڑو روپے تاوان لے کر رہا کیا،اغواء برائے تاوان کی واردات میں ملوث تھے.ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھی اندھیرے کا فاںٔدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں