سی آئی اے اقبال ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)سی آئی اے اقبال ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ .باٹا پور کے علاقے بھٹی پنڈ روڈ میں ہمراہی ملزمان کی گرفتاری کے لیے آئی ہوئی،CIA پولیس ریڈنگ پارٹی پر اشتہاری ملزمان کی فائرنگ.فائرنگ کے نتیجے سے بنک رابرز گینگ کا سرغنہ (101) مقدمات سے زائد ریکارڈر یافتہ گرفتار ملزم وقاص عرف جیدی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی.یاد رہے کہ ملزمان 4 ماہ سے لاہور سے بنک سے رقم لیجاتے شہریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رقم چھین لیتے.پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزموں میں سے 1 ملزم بھی زخمی حالت میں گرفتار.دوسرے زخمی ملزم کی شناخت محمد جواد نام سے ہوئی جو کہ 150 مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم ہے.باقی دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئےکھیتوں کی طرف فرار ہو گئے جس پر مقامی پولیس اور Cia پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے.ملزمان کو زخمی حالت میں مناواں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ملزمان کی موت کی تصدیق کر دی ہے.فائرنگ سے تمام پولیس ملازمین محفوظ رہے.محمد علی بٹ ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن لاہور

اپنا تبصرہ بھیجیں