خدمات سر انجام دینے والے کانسٹیبلز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایت پر خدمات سر انجام دینے والے کانسٹیبلز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام.خصوصی تقریب کا انعقاد ایس پی انویسٹی گیشن دفتر ماڈل ٹاؤن میں کیا گیا.ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق نے پولیس کانسٹیبلز کو مدت ملازمت کے مطابق شولڈر بریڈز لگائے.تقریب کے دوران 10 سے 20 سال سروس والے کانسٹیبلز کو ایک بریڈ(سٹریپ) لگایا گیا.20سے30 سال والے کانسٹیبلز کو 2بریڈ جبکہ 30 سال سے زائد سروس والے کانسٹیبلز کو 3 بریڈز لگائے گئے.کانسٹیبلز کی خدمات کے اعتراف سے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ مزید بہتر انداز میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔کانسٹیبلز محکمہ پولیس کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔.پولیس افسران اپنے فرائض جذبے، لگن اور دیانتداری سے ادا کریں۔تقریب میں شریک کانسٹیبلز نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں