فوٹیجز کی مدد سے سرعام لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)فوٹیجز کی مدد سے سرعام لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار.لیاقت آباد پولیس کی کارروائی، لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار .فوٹیجز میں ملزم کو لڑکی پر بازار میں تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے . 12 سالہ مقدس گھریلو کام کرنے کے بعد گھر واپس آ رہی تھی .گھر واپسی پر ملزم سرعام لڑکی کو تنگ کرتا اور ساتھ جانے کے لیے اکساتا رہا .لڑکی کے انکار پر ملزم نے مقدس کو تھپڑ مارا اور مسلسل ساتھ جانے کے لیے مجبور کرتا رہا،.لڑکی کے گھر پہنچے پر ملزم فرار ہو گیا،.سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو پنڈی راجپوتاں سے گرفتار کیا گیا.ملزم شبیر کیخلاف مقدمہ درج، انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے۔خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن

اپنا تبصرہ بھیجیں