زرعی اراضی فوج کو دینے کا اقدام غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ معطل

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) ہائی کورٹ نے زرعی اراضی فوج کو دینے کا اقدام غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔

زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا ۔ واضح رہے کہ سنگل بینچ نے زرعی مقاصد کے لیے زمین فوج کو دینے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا تھا ۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی ، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے ، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ ایگریکلچرل پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمے داری نہیں ہے ۔ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں