ن لیگ کی صوبائی قیادت نے پنجاب سے امیدواروں کے نام مانگ لئے

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) ن لیگ نے انتخابات کیلئے امیدواروں کے نام مانگ لیے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پنجاب انتخابات کیلئے مقامی قیادت سے امیدواروں کے نام مانگے ہیں،صوبائی قیادت نے بہترین امیدواروں کے نام ارسال کرنے کی ہدایت کی،جبکہ مسلم لیگ ن کیلئے فعال کردار ادا کرنے والے کارکنوں کے نام بھی مانگے گئے ہیں۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق گوجرانوالہ سے 6 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی لسٹ صوبائی قیادت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کرے گا۔ یاد رہے کہ آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا 14 اگست سے قبل وطن واپسی کا پلان ملتوی ہو گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کو 14 اگست تک وطن واپس آنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم نواز شریف کی ماہ اگست کے آخر یا ستمبر کے وسط میں وطن واپس آنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں