پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے،بلوم برگ

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کو بحران سے نکلنے کی تیاریاں مکمل ہیں،3 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج منظوری کے پہلے مراحل عبور کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری 9 ماہ کیلئے دی جا رہی ہے،قرض پروگرام کی مںظوری کے بعد پاکستان پر ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔
پروگرام کی مںظوری کے بعد پاکستان کے ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی،ابتدائی منظوری کے بعد پاکستان کیلئے فنڈنگ کا ماحول پہلے سے بہتر ہو چکا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے،بانڈ کی لانچنگ میں آسانی ہو گی۔
بیل آؤٹ پیکیج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے پر نہیں تھا،بیرونی قرضہ پاکستان کے موجودہ زرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا بڑھ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں