Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ستوکتلہ پولیس نے 3رکنی رضا عرف رضی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا.گرفتار ملزمان میں رضا عرف رضی، عظیم اور عمران شامل ہیں.ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 10موٹر سائیکل ، لاک توڑنے کے آلات کٹر وغیرہ برآمد.ملزمان پارکس اور گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کے لاک توڑ کر چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے.ملزمان کے قبضہ سے 2پسٹل اور گولیاں بھی برآمد.ملزمان موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں.ملزمان کے خلاف مقدمات درج ، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے اے وی ایل ایس کے حوالے کر دیا گیا.موٹر سائیکل چوری میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ایس پی صدر وقار کھرل