پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں نے رابطہ کیا، نام نہیں بتاؤں گا

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نو مئی کے واقعات پر سات شہروں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بھی غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا پارٹی چھوڑنے والوں میں سے کسی نے رابطہ کیا۔
جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے نام نہیں بتاؤں گا۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کو ٹکٹ دینا ہے یا نہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ سلیمان شہباز کو بری کرتے ہوئے عدالت نے شہزاد اکبر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے کیا کہتے ہیں؟۔
سابق وزیراعظم نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا عدالت نے یہ لکھا ہے،انہوں نے یہ بھی کہ اسلام آباد میں کسی شخصیت سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں