Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرمیں خصوصی تقریب منعقد کی گئی.ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی تقریب میں شرکت.افسران نے انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ گوہر اقبال، انچارج سندر عمر فاروق اور ان کی ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔پولیس ٹیم نے گزشتہ روز دوران ڈکیتی قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈکیا تھا.مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان ہلاک ہوئے.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس کوملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا.فرض شناس اور جوانمردی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل