لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو،.ایس پی سی آئی اے آفتاب پھلروان ، ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون حسین حیدر کی شرکت،.ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی گھتی سلجھ گئی.سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی کارروائی،فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا گرفتار،ایک سیاسی جماعت کے رہنما زبیر خان نیازی کے کہنے پر اپنے ساتھی کے ہمراہ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی،ملزم محسن کا اعتراف .زبیر خان نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کے لیے ساتھ بھجوایا،جس نے لطیف کھوسہ کا گھر دکھایا،دس لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کر چکاتھا.ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور جلسے /جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا،ملزم کے مطابق اس کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی،ملزم سنگین جرائم، اقدام قتل، بھتہ خوری، رابری اور لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ ملت پارک کے اقدام قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری بھی ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو
Media Network Pakistan