جہانگیر ترین اگلے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، علیم خان

Media Network Pakistan

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔

علیم خان نے کہا کہ اگلا الیکشن میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے کیونکہ عوام ان دونوں کے خلاف ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی الیکشن میں کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر خان ترین ہوں گے۔ علیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا خاتمہ بہت قریب ہے، عید کے بعد بہت سارے لوگ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں