یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے،رانا ثناء اللہ

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے،کشتی میں 400 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھے لیکن 700 افراد کو سوار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ یونان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان کے ساحل میں ڈوبنے والی کشتی میں 700 کے قریب افراد سوار تھے،کشتی میں 400 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔
کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے،حادثے میں 12 پاکستانیوں کو بچایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 82 لاشیں نکالی گئیں،281 خاندانوں نے حکومت سے رابطہ کیا،متاثرہ خاندانوں کی معاونت کیلئے ڈیسک قائم کئے گئے۔
ڈی این اے کے 193 سیمپلر حاصل کیے گئے،وزیراعظم نے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،انسانی اسمگنگ سے متعلق گزشتہ 5 سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں