Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کا مقدمہ درج ہے۔