تاپسی پنوں کا بالی وڈ میں مختلف کیمپوں کی موجودگی کا اعتراف

Media Network Pakistan

ممبئی(ایم این پی) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ تاپسی پنوں نے بھی انڈسٹری میں مختلف گروپوں اور کیمپوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں مختلف کیمپ موجود ہیں اور یہ کیمپ بالی وڈ میں ہمیشہ سے موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بالی وڈ کے خلاف ان کے دل میں کوئی کینہ یا بغض نہیں ہے لیکن ان کیمپوں کے متعلق سب کو معلوم ہے۔
تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ ایک اداکار کے دوستوں کا سرکل، کسی ایجنسی یا گروپ کا ہوسکتا ہے اور ان کی وفاداریاں ایک دوسرے کے ساتھ ہوتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے جانتی ہیں کہ انڈسٹری میں تعصب موجود ہے اور وہ ہر کسی کے ساتھ فیئر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے شوبز میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں