متھیرا کا خوفناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف

Media Network Pakistan

کراچی(ایم این پی) پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کر دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔

متھیرا نے بتایا کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس کے باعث ان کا بازو فریکچر ہوگیا اور جبڑا بھی تیڑھا ہوگیا تھا۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال تک طبی پیچیدگیوں کا شکار رہیں اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھیں۔

متھیرا نے بتایا کہ اس حادثے سے ان کے گردے بھی متاثر ہوئے تھے جنہیں ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگا اس دوران وہ جِم بھی نہیں جا سکیں اور مستقل بیٹھے رہنے کی وجہ سے وزن میں بھی اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں