Media Network Pakistan
کراچی(ایم این پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردی مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود 21 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی، جون کے بعد ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں کمی آنے کی توقع ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال نو ماہ کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 3.6 فیصد رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 3.9 فیصد تھا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کا اوسط افراط زر 29 فیصد اور جاری کھاتے کا خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا۔