Media Network Pakistan
لاہور (ایم این پی) استحکام پاکستان میں شمولیت کے بعد فواد چودھری کو اہم ٹاسک مل گیا۔ فواد چودھری کی جانب سے متعدد پی ٹی آئی رہنماوں سے رابطہ کیا گیا ہے، فواد چودھری نے رابطہ جہانگیر ترین کے کہنے پر کیا۔ فواد چودھری نے 10ٹکٹ ہولڈرز کو استحکام پاکستان جماعت میں شمولیت کی دعوت دی ، خیبر پختونخوا سے فواد چودھری دوستوں سے رابطے میں ہیں ، فواد دھری کے پاس عمران خان کے راز ہیں جنہیں بوقت ضرورت وہ استعمال کریں گے ، فواد چودھری کو استحکام پاکستان جماعت میں اہم عہدہ دیا جائے گا ، فواد چودھری ایک ماہ تک سامنے آئے بغیر استحکام پاکستان کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گے ۔