توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور پرچہ کٹ گیا

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ایک اور پرچہ کٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں دینے کے الزام میں چیئرمین تحریک انصاف اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف فراڈ اور نو سربازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تاجر نسیم الحق کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج کرایا گیا۔ مقدمے میں شہزاد اکبر،زلفی بخاری اور فرح خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں فراڈ،نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل ہیں۔ ملزمان پر گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام ہے۔ مقدمے میں کہا گیا کہ دستاویز پر جعلی دستخط کیے گئے اور دستاویز کی تحقیقات بھی کرائی گئیں۔ گھڑی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ٹرانزیکشن بھی نہیں ہوئی،ملزمان نے واضح طور پر فراڈ اور جعلی دستاویزات بنائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں