Media Network Pakistan
باغ آزاد کشمیر(ایم این پی) مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے۔
باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو شہدا کی بے حرمتی کرے ، ان کی یادگاروں کو آگ لگائے، جو ان جہازوں کو آگ لگائے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا اور وہ پاکستانی بھی نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے شہدا کی یادگاروں کو جلاتا ہے ہم بھی انکا احترام نہیں کرینگے، ن لیگ کو توڑنے کا خواب دیکھتے تھے، آج پی ٹی آئی کرچی کرچی ہو گئی، جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے، آزاد کشمیر کا ان کا اپنا وزیراعظم ان کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔