لاہور (ایم این پی) پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے بعد آٹا بھی سستا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں چکی آٹا کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی کردی گئی۔چکی آٹے کی فی کلو قیمت 150 روپے مقرر کی گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی گندم کی فی من قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4300 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
چکی آنرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت کم ہوگی تو آٹے کا ریٹ بھی کم ہوگا۔جب کہ ق حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 68 روپے تک کی کمی کردی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا، گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے تک کمی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی تھی جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لیکر 76 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔
پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے بعد آٹا بھی سستا ہو گیا
Media Network Pakistan