نشتر کالونی تھانہ کے علاقے یوحنا آباد میں پولیس مقابلہ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)نشتر کالونی تھانہ کے علاقے یوحنا آباد میں پولیس مقابلہ . ‏نشتر کالونی پٹرولنگ و ڈولفن فورس 15 کال موصول ہونے پر فوری موقع پر پنہچی . ‏ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ، ‏ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو وقاص اور ساجد زخمی حالت میں گرفتار .ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ ردہ زخمی ہوئی ، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل .دونوں ڈاکو اتحاد پارک سے نقدی اور موبائل جبکہ دیو کلا گاؤں سے موٹر سائیکل چھین کو فرار ہوئے .ڈاکووں کے قبضہ سے پستول، چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل برآمد‏. ‏ڈاکوؤں کیخلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج، تحقیقات جاری، ‏ ‏ایس پی ماڈل ٹاؤن کی نشتر کالونی پولیس کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں