Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ صارفین سے 46ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری سے مارچ تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا جبکہ بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک ہوگا۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی بعد میں جاری کرے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹی فیکیشن کے بعد ہوگا۔
حکومت فی الحال بجلی کے صارفین سے 47 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کر رہی ہے جبکہ 47 پیسے فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ جون تک وصول کیے جائیں گے۔