لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، پستول رکھ کر چھڑائی جا رہی ہے، وقت بدلے گا

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج عدالتوں میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس صاحب نے عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 جون تک توسیع کردی۔عمران خان نے عدالت پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے چھڑوائی جارہی ہے، کن پٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ وقت بدلے گا۔ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں،پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہورہی ہے جس طرح پی ڈی ایم کا ووٹ بنک ختم ہو رہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ میں صرف کارکنان اور خواتین کے لیے پریشان ہوں۔خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی، عمران خان نے عدالت کے روبرو کہا کہ جب بھی گھر سے نکلتا ہوں جان کو خطرے میں ڈالتا ہوں،وزیر داخلہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میری جان کو خطرہ ہے۔
انوسٹی گیشن میں شامل ہونے کو تیار ہوں،چاہتا ہوں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی طرز پر جے آئی ٹی انوسٹی گیشن کر لے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جے آئی ٹی عدالت میں بھی موجود نہیں،جے آئی ٹی سنجیدہ ہوتی تو آج عدالت میں موجود ہوتی۔ جے آئی ٹی آدھے گھنٹے میں آ کر بتایئے کہ وہ کیسے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنا چاہتی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 جون تک 8 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔خیال رہے کہ عمران خان ضمانتیں حاصل کرنے کے بعد لاہور واپس آ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں