چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی ملاقات

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی)سپریم کورٹ میں ایک اور بڑی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی،ملاقات میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق ملاقات میں موجود نہیں تھے۔
معزز جج صاحبان کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر آئینی و قانونی امور پر بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں