کانز فلم فیسٹیول 2023 میں بھارتی اداکاراؤں کے فیشن کے چرچے

Media Network Pakistan

فرانس: فلمی دنیا کے مشہور کانز انٹرنیشنل فلمز فیسٹیول میں بھارتی اداکاراؤں کے حسن نے شرکاء کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

فرانس میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول 2023 میں بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنا ڈیبیو دیا ہے۔

سارہ نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کیلئے دیسی انداز اپناتے ہوئے بھارتی ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ خوبصورت لہنگا پہنا۔ پہلی مرتبہ کانز کے ریڈ کارپٹ پر انٹری دینے والی سارہ کی اسٹائلنگ اور فیشن کو بےحد پسند کیا گیا۔

کانز فلم فیسٹیول کے رنگا رنگ میلے میں سابق سابقہ مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ مانوشی چھلر سمیت ایشا گپتا، عروشی روتیلا نے بھی ریڈ کارپٹ پر شاندار انٹری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں