Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی)وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی اور امن و امان سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی جبکہ افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے دورہ قطر اور عمان پر وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک فضائیہ اور نیول چیف نے بھی ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔