Media Network Pakistan
ایم این پی:امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بُلند ترین سطح پر آگیا۔
سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد امن وامان کی خراب صورتحال، ترسیلات زر کی آمد میں ماہوار بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی اور اگلے چند ہفتوں میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کے امکانات معدوم ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کو پَر لگ گئے اور ڈالر کی قدر کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8.78 روپے کے اضافے سے 299 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے سے 300 روپے کا ہوگیا۔