اسلام آباد(ایم این پی)شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کرپشن ریفرنس میں بے گناہ قرار دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کرپشن ریفرنس میں بےگناہ قرار دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں آج شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے نیب ریفرنس کو بند کرنے اور ترمیمی آرڈیننس سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔رپورٹ کے مطابق سپلمنٹری ریفرنس کے مطابق نیب کو اثاہ جات کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری کے دوران کے کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے۔گذشتہ ہفتے احتساب عدالت لاہور نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے تفتیشی افسرسے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کی تھی جبکہ سلمان شہباز اور شریک ملزم سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانتوں میں آئندہ سماعت تک توسیع کی تھی۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب کے ریفرنس پر بدھ کوسماعت کی جس میں حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی جانب سے ایک سماعت کیلئے پیشی سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے حاضری معافی کی درخواست منظور کی تھی ۔نیب کے تفتیشی افسر نے سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔اسی عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ہارون یوسف اور ان کیساتھ شریک ملزم طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔دونوں اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ عدالت نے مزید کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی تھی۔