لاہور(ایم این پی)کمیٹی کی رقم کے لین دین پر ملزم آپے سے باہر 08 سالہ معصوم بچی پر پستول تان لی.ساندہ پولیس کی کارروائی.مدعی مقدمہ صباء بی بی کا ملزم علی شاہ کی بیوی سعدیہ کیساتھ کمیٹی کی رقم کا معاملہ تھا.ملزم علی شاہ نے اسلحہ کے زور پر مدعی مقدمہ اور معصوم بچی ایمان کو دھمکیاں دیں.ملزم علی شاہ نے بچی پر پستول تان لی تھپڑ مارے اور مدعی مقدمہ کو بچوں کے حوالے سے جان سے مارنے کی دھکیاں دیں.ایس ایچ او عامر شہزاد و پولیس ٹیم نے فوری ملزم علی شاہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ملزم علی شاہ علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتا تھا.ملزم کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیوں۔ناجائز اسلحہ فائرنگ کا مقدمہ درج۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے بچی کی حوصلہ افزائی کی .ایس پی محمد عثمان ٹیپو نے بچی ایمان اور مدعی مقدمہ کو ملزم علی شاہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی
کمیٹی کی رقم کے لین دین پر ملزم آپے سے باہر 08 سالہ معصوم بچی پر پستول تان لی
Media Network Pakistan