آزاد کشمیر کے شہری نے اپنی ساری زمین مریم نواز کے نام کر دی

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) آزاد کشمیر کے شہری نے اپنی ساری زمین مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے نام کردی،شہری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس اراضی کو جیسے چاہیں استعمال کریں۔زاہد حسین نامی شہری نے وصیت نامے میں کہا کہ وہ اپنی تمام اراضی چاہے وہ 50 ہزار کینال ہو یا 32 ہزار کینال ، مریم نواز کو دیتے ہیں۔
مریم نواز چاہے یہاں اسپتال بنائیں یا کسی فلاحی کام کر لیے استعمال کر سکتی ہیں۔وصیت نامے میں لکھا گیا کہ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس اراضی کو جیسے چاہیں استعمال کریں۔
وصیت میں کہا گیا کہ مریم نواز صرف میرے بچوں کے ملکیتی رقبے 50 کنال کو چھوڑ کر باقی مظہر کی حیات میں 50 فیصد کی مالک جب کہ مظہر کی وفات کے بعد 100 فیصد کی مالک ہوں گی۔
وصیت نامہ سوشل میڈیا پر آیا تو مریم نواز بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا کیوں کرے گا، اگرچہ یہ دل کو بہت چھونے والا ہے۔مریم نواز نے ردِعمل میں اظہارِ محبت و تشکر کے ایموجیز بھی استعمال کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں