لاہور(ایم این پی) سی سی پی او لاہور محمد بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر سول لائن ڈویژن میں ہیلتھ سکریننگ کا آغاز. سول لائن میں پولیس ملازمین کو صحت کی بہترین سہولیات اور جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے لیے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا.ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی نے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا .کیمپ میں مرحلہ وائز تمام ملازمین کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ کیمپ میں پولیس ملازمین کے سی بی سی، ایل ایف ٹیز، آر ایف ٹیز، یورک ایسڈ، بلڈ شوگر فاسٹنگ، ایچ بی اے ون سی، ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، لیپڈ پروفائل، ایچ آئی وی اور متعدی بیماریوں کی تشخیص ہو سکے گی۔سکریننگ میں بعد از تشخیص پولیس ملازمان کا بالکل مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ صحت مند پولیس ملازمین کو ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن بھی لگائی جا رہی ہے۔سکریننگ کے لیے آنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فری میس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی
سول لائن ڈویژن میں ہیلتھ سکریننگ کا آغاز
Media Network Pakistan