سول لاںٔن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)سول لاںٔن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن.کارکردگی رپورٹ ماہ اپریل جاری.سول لائن ڈویژن پولیس نے ایک ماہ کے دوران 1125 ملزمان کو گرفتار کیا۔ سول لائن ڈویژن پولیس نے 78 خطرناک مفرور اشتہاری گرفتار کیے اے کیٹگری 11 جبکہ بی کیٹگری کے 60 مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار کیے۔عدالتی مفرور 286 جبکہ عادی ریکارڈیافتہ 178 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.ٹاپ رابر اور موٹر سائیکل چور جھپٹا کی فہرست میں شامل 178 ملزمان کو گرفتار کیا گیا .سنگین واردات کرنے والے 16گینگز کے35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا .ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی ریکوی کی گئی .ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 63 مقدمات درج کیے گے ۔.ملزمان کے قبضہ سے 4 آٹو میٹک رائفل2کلاشن کوف، 57 پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 82 مقدمات درج کیے گے ۔ملزمان کے قبضہ سے 31 کلو سے زائد چرس- ،10گرام ہیروئن،643 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی.. ملزمان سے کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد ہوئی, ملزمان کو خصوصی کریک ڈاون کرتے تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کیا.. قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر20مقدمات57ملزمان کو گرفتار کیا گیا .نیشنل ایکشن پلان کو ملحوظ خاطر رکھتے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر46 مقدمات درج کیے .حساس مقامات27 ,وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر27گداگری150 کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کیا گیا .. انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے ڈویژن بھر میں کڑی نگرانی کرتے 107 مقدمات کا اندراج کیا گیا.ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی۔ہوائی فائرنگ کرنے پر 9 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا .تیز رفتاری اورون ویلنگ کرنے پر 91مقدمات کا اندراج کر کے منچلوں کو گرفتار کیا گیا.. قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے9 مقدمات درج کر کےملزمان کو گرفتار کیا.امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں.جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں