علی سیٹھی اور شے گل کا مداحوں کو لیفٹ رائٹ کا نیا سرپرائز

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) پسوڑی کے بعد علی سیٹھی اور شے گل کا ایک اور گانا لیفٹ رائٹ جاری کر دیا گیا، گانے میں مانو، عبداللہ صدیقی نے بھی اپنی آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔

2022کے مشہور ترین میوزیکل ٹریک کے گلوکار علی سیٹھی اور شے گل ایک سال بعد پھر ایک ساتھ ایک نئے گانے میں جلوہ گر ہوئے ہیں، گانے کا ٹائٹل لیفٹ رائٹ رکھا گیا ہے جس کے میوزک کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس گانے کے بول تمام چار گلوکاروں علی سیٹھی، شے گل، مانو اور عبداللہ صدیقی نے لکھے ہیں۔

گانے کے بول اورمیوزک ویڈیو میں پرانے وقتوں کے ساتھ ہی ماڈرن ٹچ کو شامل کیا ہے، گانے کی ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد سے ہی گانے کے متعلق تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ علی سیٹھی نے پاکستانی میوزک کو اس مقام پر پہنچایا جو اسکا پاکستانی میوزک مستحق ہے، ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورت آرٹ پیس ، جس میں موسیقی ، ویوژل تھیم ، فنکاروں کے تاثرات سب کچھ بہت گہرائی میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں