سی آئی اے ہیڈکوارٹر/نقد انعام/اسناد تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)سی آئی اے ہیڈکوارٹر/نقد انعام/اسناد تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم.ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر سی آئی اے کے اہلکاروں کو آںٔی ٹی کورس کروایا گیا،کورس کا مقصد اہلکاروں کو مجرموں کی شناخت، فیملی ٹری معلوم کرنا سمیت ڈیٹا اینالسز کی تربیت دینا تھا،دوران تربیت سنگین مقدمات کےلیے جیو فینسنگ،کراںٔم میپنگ کے متعلق جوانوں نے تربیت حاصل کی ،زیرتربیت اہلکاروں کو سافٹ وئیرز کی مکمل ورکنگ اور فوائد بارے آگاہی فراہم کی گئی،آںٔی ٹی انچارج اور ان کی تجربہ کار ٹیم کی زیر نگرانی دو ماہ کا کورس مکمل کروایا گیا،تربیت حاصل کرنے والے جوان پولیس کا مستقبل ہیں جن کا جدید ٹیکنالوجی کو سمجھنا اور سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تربیت حاصل کرنے والے اہلکار ، محنت ،لگن اور صدق دل سے اپنے فرائض انجام دیں، ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں میں نقد انعام اور اسناد اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں