Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)فوٹیج میں لڑکے پر تشدد کرنے والے دو نامزد ملزمان گرفتار.نشتر کالونی پولیس کی کارروائی، چند گھنٹوں میں تشدد میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔رمش نامی لڑکے پر تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کی ہدایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس نے تشدد کرنے والےدو ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے آصف ٹاؤن سے گرفتار کیا.رمش اپنی دوست کو آصف ٹاؤن اکیڈمی چھوڑ نے آیا تھا الزام علیہان نے پکڑ کر تشدد کیا۔.فوٹیج میں ملزمان کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عرفان، نعیم شامل، دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی