01 سال قبل اغواء ہونے والی بچی بازیاب خاتون ملزمہ سمیت 03 ملزمان گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)01 سال قبل اغواء ہونے والی بچی بازیاب خاتون ملزمہ سمیت 03 ملزمان گرفتار.ساندہ پولیس کی کارروائی.09 سالہ جویریہ 01 سال قبل فیکٹری ایریا شیخوپورہ کی حدود سے اغواء ہوئی.بچی گھر سے دوکان پر سودا سلف لینے گئی تھی کہ اغواء کر لیا گیا.والدین نے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں اغواء کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا.ملزمہ سریابی بی اور بیٹے طارق۔شہزاد گرفتار۔ملزمان نے بچی کو ساندہ کے علاقہ میں کسی کے گھر بطور گھریلو ملازمہ چھوڑا ہوا تھا.ملزمان بچی کو 01 سال سے مختلف گھروں میں بطور گھریلو ملازمہ رکھواتے اور رقم حاصل کرتے تھے.شہری نے شبہ ہونے پر پولیس کو اطلاع کی .ساندہ پولیس نے نشاندہی پر ملزمان کو گرفتار کیا اور والدین سے رابطہ کیا۔ساندہ پولیس نے بچی کو والدین کے سپرد کر دیا.بچی کے والدین نے بیٹی ملنے پر ساندہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اورڈھیروں دعائیں دیں.ملزمان کو تھانہ فیکٹری ایریا انوسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا۔.ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او عامر شہزاداور پولیس ٹیم کو شاباش دی

اپنا تبصرہ بھیجیں