Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف/سہ ماہی کارکردگی رپورٹ.اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری، وہیکل چھیننے سمیت چوری میں 31 گینگز کے 340 ملزمان گرفتار، ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف .ملزمان سے 84 کاریں، 2912 موٹرسائیکلیں اور 167 دیگر وہیکلز برآمد ہوئی،ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف .گرفتار ملزمان سے 31 کروڑ 43 لاکھ روپے کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کیا گیا، .عادی و اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائیوں میں 380 ملزم گرفتار، دوران چیکنگ 8 پسٹل اور 1 رائفل سمیت 1 کلو افیون اور 5کلو چرس بھی برآمد کی گئی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ایس پی اے وی ایل ایس رانا زاہد حسین