انویسٹی گیشن ونگ/کارکردگی رپورٹ جاری

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)انویسٹی گیشن ونگ/کارکردگی رپورٹ جاری.انویسٹی گیشن ونگ نے گزشتہ دو ماہ میں 173,652 پینڈنگ روڈز کو کلئیر کروایا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن .فروری اور مارچ میں 89736 زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی کی گئی،.اس عرصہ میں 24866 نامزد جبکہ 56699 نامعلوم ملزمان کی تفتیش کو فائنل کیا گیا،گزشتہ 2 ماہ میں قتل،اندھےقتل کے 107 مقدمات ٹریس ہوئے، ڈکیتی و راہزنی کے2580،وہیکل چوری و چھیننے کے 2189 مقدمات کی یکسوئی کی گئی، 165 متحرک گینگز کے426 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 24 لاکھ روپے کی ریکوری کروائی گئی، عادی و اشتہاری ملزمان کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں 4046 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلیے دن رات کوشاں ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

اپنا تبصرہ بھیجیں